Uncategorized

آئی جی پنجاب کی جانب سے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کے فرض شناس افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی

پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی ملازمین محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آئی جی پنجاب

انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ور راولپنڈی ریجن کے افسران واہلکار شامل۔15سب انسپکٹرز، 14اے ایس آئیز، 11ہیڈ کانسٹیبلز اور16کانسٹیبلز کو فی کس 10ہزار اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں پٹرولنگ کو مزید موثر بناتے ہوئے ہائی وے کرائم کی روک تھام کیلئے جذبہ جہاد و خدمت ِ خلق کے تحت بھرپور تندہی سے فرائض ادا کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری سے حادثات کی شرح کو کم سے کم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کی مرکزی اور بین الاضلاعی شاہرات پر پی ایچ پی پنجاب پولیس کی نمائندہ فورس ہے جو خود کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم رکھے اور اپنے بیٹ ایریاز میں بطور فرسٹ ریسپانڈر فورس کے فرائض بھی تندہی سے ادا کر یں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کے افسران واہلکاروں کی انعامات سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے پی ایچ پی کے56ملازمین کو کیش انعامات معہ تعریفی اسناد دیں، انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ور راولپنڈی ریجن کے 15سب انسپکٹرز، 14اے ایس آئیز، 11ہیڈ کانسٹیبلز اور16کانسٹیبلزشامل تھے جنہیں فی کس 10ہزار اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے افسران و جوانوں کو پہلے سے زیادہ محنت اور تندہی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید برآں ایسٹر تہوار کی مناسبت سے پنجاب پولیس کے مسیحی ملازمین کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کیک کاٹااور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس مسیحی شہریوں کی خدمات اور قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی ملازمین محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مسیحی شہریوں نے پاکستانی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیاہے خصوصا تعلیم، صحت اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں مسیحی شہریوں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایسٹر کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں مسیحی عبادت گاہوں اور تفریحی مقاما ت کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جس کی بدولت مسیحی شہریوں نے پر امن ماحول میں اپنے مذہبی تہوار کی خوشیاں منائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے مسیحی ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے گی۔مسیحی ملازمین نے خصوصی تقریب کے انعقاد پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحیداور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button