Uncategorized

محکمہ جنگلی حیات کی سالٹ رینج سمیت صوبہ کے مختلف مقامات پر غیر قانونی شکار کیخلاف کارروائیاں

اڑیال کے شکار کی کوشش ناکام بنانے سمیت 09 غیر قانونی شکاریوں کے چالان ، اڑھائی لاکھ جرمانہ

لاہور (خبرنگار سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کی سالٹ رینج سمیت صوبہ کے دیگر مقامات پر غیر قانونی شکار کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جس کے نتیجے میں ضلع چکوال اور جہلم میں نایاب جانور اڑیال کا شکار ناکام بنانے سمیت 09 غیر قانونی شکاریوں کے چالانات کئے گئے ۔ تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع چکوال مرزا عابد بیگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چکوال کے ایریا میں معمول کی گشت کے دوران اڑیال کے غیر قانونی شکار میں مشغول شکار پارٹی کا تعاقب کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک رائفل ، ایک موٹر سائیکل ، ایک دوربین، ایک چھری اور پانچ بولٹ برآمد کرلئے اور ملزمان کا چالان مرتب کیا تاہم ملزمان کی جانب سے کیس کمپائونڈ کرنیکی درخواست پر مبلغ اڑھائی لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیا۔ جبکہ مقامی پولیس نے انہیں ناجائز اسلحہ کی پاداش میں موقع پر ہی سے گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔نیز ایسی ہی ایک دیگر کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع جہلم عمران احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹلا جوگیاں نیشنل پارک کے ایریا میں اڑیال کی شکار پارٹی کا تعاقب کرکے تین شکاریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک رائفل معہ ٹیلی سکوپ اور ایک سرچ لائیٹ قبضہ میں لیکر چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے تینوں ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایسی ہی تین دیگر کارروائیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فورٹ عباس اور چشتیاں سے ناجائز شکار بٹیر کرنے پر تین ملزمان کے چالان کئے اور ایک کو دس ہزار جرمانہ کیاجبکہ دو مقدمات پر کارروائی جاری ہے ۔ مزید برآں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بھکر وسیم حیدر نے سرائے مہاجر میں ناجائز شکار تیتر کی پاداش میں چار ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button