Uncategorized

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس فورس کی محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری، مزید 64اہلکاروں کو اگلے عہدوں میں ترقی مل گئی۔

ٹیلی کمیونیکیشن کے 34اور موٹر ٹرانسپورٹ ونگ کے 30افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں میں ترقی کی منظوری دی گئی۔میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل اہلکاروں کواگلے رینک میں ترقی دی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی ٹیلی عمران احمر

لاہور (خبر نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی محکمانہ ترقیوں کا عمل جار ی ہے اور اسی سلسلے میں ٹیلی اینڈ کمیونیکشن اور موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں کانسٹیبل سے اے ایس آئی رینک کے 64اہلکاروں کو اگلے عہدوں میں ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ کمیونیکیشن عمران احمر، ایس ایس پی ٹیلی، اسد سرفراز اور ایس ایس پی، موٹر ٹرانسپورٹ حسن مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد منعقد ہوا جس میں ٹیلی کمیونیکیشن کے 34اور موٹر ٹرانسپورٹ ونگ کے 30افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونیکشن کے8اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز، 10ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئی جبکہ 16کانسٹیبلز کوہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی، اسی طرح موٹر ٹرانسپورٹ ونگ کے4اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرزاور26ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی۔
ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ کمیونیکیشن عمران احمرنے کہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ٹیلی اینڈ کمیونیکیشن اور موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں خالی آسامیوں پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے اور اگلے اجلاس میں مزید اہلکاروں کو ترقیاں دی جائیں گی۔ ایس ایس پی، موٹر ٹرانسپورٹ حسن مشتاق سکھیرا نے کہاکہ موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر ترقیوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ کانسٹیبل لیول پر ترقیوں کیلئے پروموشن کمیٹی کا اجلاس بھی جلد منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ترقی کے اہل ہر افسرا واہلکار کو اس کا محکمانہ حق بلا تاخیر ملے گا اورا س سلسلے میں اہلکاروں کی اے سی آرز کی تکمیل کے ساتھ دیگر دستاویزات کو مکمل کیاجارہا ہے تاکہ پروموشن بورڈ اجلاس میں کسی اہلکار کا کیس اے سی آر کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہ ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button