Uncategorized

کمشنر لاہور ڈویژن محمدعلی رندھاوا نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز چوبیس گھنٹوں میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کے ساتھ لائحہ عمل ترتیب دیں

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمدعلی رندھاوا نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز چوبیس گھنٹوں میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کے ساتھ لائحہ عمل ترتیب دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل پی جی نوٹیفائیڈ ریٹس کے نفاذ کیلئے مارکیٹنگ کمپنیز کے پلانٹس ریٹس کو چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لائحہ عمل ترتیب دینے کے بعد اوورچارجنگ کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے۔ کمشنرلاہور نے ہدایت کی کہ عوام کے ریلیف کیلئے اوگرا کے نوٹیفائیڈ ریٹس کے نفاذ کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن انتظامیہ کے ساتھ ہے۔ نوٹیفائیڈ ریٹس پر فروخت ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عام صارف تک نوٹیفائیڈ ریٹ کیمطابق ایل پی جی فراہمی کے ہر مرحلے کو مانیٹر کیا جائے۔ کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر و وفد، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اور ڈی او ماحولیات علی اعجاز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button